لڑکیوں ہوش میں آوخود کواتنا نہ گراوکہ خود اپنے آپ سے بھی نظریں نہ ملا پاو۔شرم وحیا ہی تمھارا حجاب اور لباس ہےیہ ہی تمھاری عزت ووقار ہےیہ ہی تمھاری حرمت وہتیار ہے۔اور یہ ہی تمھارا دفاع ہے۔اپنے احساسات اورجذبات کوکبھی کسی کے آگے عریاں نہ کروچاہے تمھیں کسی پر کتنا ہی اعتبار کیوں نہ ہوورنہ تمھارے پاس تمھارا اپنا کچھ نہ رہے گاخالی ہاتھ رہ جاو گی خود جس پر اعتبار کروگی خوداس کی نظر وں میں بھی اپنا وقارگنوابیٹھوگی۔
اپنے وقار کوقائم رکھنا خود تمھارے اپنے ہاتھ میں اپنے آپ کوسنبھالے رکھونہ کہ تمھاری روح،تمھاراوجودخود تم سے بیگانہ ہوجائے،تمھارے دل میں ویر انہ کر جائے۔اپنے اندر سے بے حجابی دور کرواور شرم وحیاءسے خود کومنور کرو۔نامحرم اور اجنبیوں کے سامنے اپنے حسن اور ادا کی جلوہ آرائیوں سے گریز کرواور خود کومحفوظ کرو۔اور حسن کےجلووں سے اپنا آپ دوسروں کودکھانے کی خواہش کواپنے دل میں ماردو اس سے پہلے کہ یہ خواہش تمھیں تمھاری موت سے پہلے زندہ درگورکرجائے۔قابورکھواپنے جذبات پر انھیں عریاں نہ ہونے دو اور خود اپنی زندگی کوکھلونا نہ بننے دو۔کسی کے لئے اپنے جذبوں اپنی خواہشوں کواپنے تک محدود رکھو۔اپنے آپ سے باہر نہ آنے دو اپنے جذبات کو ورنہ کہیں کی نہ رہوگی۔
یاد رکھو کہ تمھاری ایک چھوتی سی لغزش ایک چھوٹی سی خطا تمھارے لئے جان کاعذاب بن سکتی ہے۔مان لو کہ جومحتاط ہے و ہی محفوظ ہے۔خود کوسمیٹ کر رکھو اورقائم رکھو اپنا وقار اپنا مقام اور خود کوکسی کے آگے نہ گرنے دو،نہ جھکنے دو،نہ ہی ٹوٹ کر بکھرنے دو۔اسی میں تمھاری عزت ہے۔اور سلامتی ہے کہ تمھیں اللہ رب العزت نے بہت اعلی مقام سے سرفراز فرمایا ہے اس کا خیال کر و اس کی حفاظت کرواس مقام کا حق ادا کروتاکہ خوشی سکون اور عزت سے سر اٹھا کے جی سکواور اپنے رب کی نعمت کا شکر ادا کرو جو اس نے تمھیں عطا فرمائی تاکہ تم اس کی بارگاہ میں بھی سرخرو رہو کیونکہ
اللہ وتعالی نے شرم وحیاء
کو عورت کا لباس کا ہے






0 comments:
Post a Comment