عید آئی اور چلی گئی
یہ خوشی کا موقع ہے۔ جو روزےداروں کے لئے تحفے میں دیا گیا ہے ۔ یہ دن نہ صرف امیروں کے لئے ہے بلکہ غریب اور لور مڈل کلاس طبقہ کے لئے بھی یہ دن اسی اہمیت اور اسی خوشی کا دن ہے لیکن ہم لوگ اپنی خوشی میں ان غریب لوگوں کو بھول جاتے ہیں۔لیکن جب میں اپنے وطن کے ان بے شمار لوگوں کو دیکھتی ہوں جن کے پاس عید کے دن بھی پیٹ بھرکرکھانے کوتھااورنہ ان کے بچوں کیلئے،نئے تو کیاصاف ستھرے کپڑے بھی نہیں تھے اورایسے لوگ بھی توبے شمارہیں جو اللہ کی عطا کردہ بے شمار نعمتوں سے اگرکچھ حصہ ان کو دے دیتے
جو بے وسیلہ ہیں توان کے چہروں پربھی مسکراہٹ آجاتی،ان کی آنکھوں سے اداسی ایک دن کیلئے ہی سہی،مفقود ہو جاتی اورخوشیاں رقص کرنے لگتی۔ کیا ہی اچھا ہو کہ ہم اپنی اپنی حیشیت
کے مطابق ہم اپنی عید کی خوشیوں میں غریب مسکین اور بے سہارا لوگوں کو شامل کرلیں اور ان کی مد کر دیں تاکہ ان معصوم بچوں کے چہروں پے بھی خوشی آجائے اور اسکی وجہ آپ ہوں ۔






0 comments:
Post a Comment