To be free and to live a free life

that is the most beautiful thing there is.

“Yoga means addition – addition of energy, strength and beauty to body, mind and soul.”

photographer gets people to pose for him. A yoga instructor gets people to pose for themselves.”

Be happy for this moment. This moment is your life.

Stay positive and happy. Work hard and don't give up hope. Be open to criticism and keep learning. Surround yourself with happy, warm and genuine people.

If you love life, don't waste time, for time is what life is made up of

Be strong, believe in freedom and in God, love yourself, understand your sexuality, have a sense of humor, masturbate, don't judge people by their religion, color or sexual habits, love life and your family.

Enjoy life while you can

Life is too precious and short to dare to waste it on mediocre dreams.

Tuesday, June 4, 2019

عید مبارک

اللہ تعالی نے مسلمانوں کو دو عیدیں عطا کی ہیں. عید مسلمانوں کے لیے رب کی طرف سے انعام ہے. یہ مبارک دن اپنے بندوں کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے. وہ بندے جو پورا مہینہ اپنے رب کی اطاعت و فرماں برداری بجا لاتے ہیں. اس کی رضا کے حصول کی کوشش کرتے اور روزہ رکھتے، راتوں کو قیام کرتے، قرآن کی تلاوت کرتے، صدقات و خیرات کرتے اور زیادہ سے زیادہ رب کی رضا والے افعال سر انجام دیتے ہیں. اس کے بعد ہی عید کادن بطور تحفہ  رب کی کی طرف سے  آتا ہے. عید کا دن ایک مومن کے لیے خوشی، بندگی، فرمانبرداری اور شکر بجا لانے کا دن ہوتا ہے.
عید کا دن میل ملاپ، خوشی اور شکر کا دن ہے. روٹھے ہوئے افراد کو منانے کا دن ہے. محبتیں بانٹنے کا دن ہے. اس یادگار دن میں مرجھائے دل کھل اٹھتے ہیں. مایوس اور اداس لوگوں کے چہرے بھی گلاب کی مانند مہک اٹھتے ہیں.عید کی خوشیوں میں غریبوں کو نہ دھتکاریں یہ انکے لئے بھی عید کا دن ہے کسی غریب کو دھتکارنے سے پہلے سوچیے گا ضرور کہیں آپ اپنی پورے ماہ کی  عبادات کو تو ضائع نہیں کر رہے.
خوشیان بانٹے اور انھیں بھی عید منانے دیں.

Saturday, June 1, 2019

خوبصورت تحریر

**بہت خوبصورت تحریر ہے ضرور پڑھیں**

**پتہ ہے ہم جیسے لوگ اداس کیوں رہتے ہیں کیونکہ سب کو خوش رکھتے رکھتے ہم خوشیاں بھول جاتے ہیں ان کی خوشی میں ہی ہمیں اپنی خوشی محسوس کرتے ہیں گھٹ گھٹ کے مر کے جیتے ہیں۔کیوں کہ ہم سب کی پرواہ کرتے ہیں رشتے کو ٹوٹنے سے بچانے کے لیے خود ٹوٹ جاتے ہیں رشتوں کو یوز نہیں کرتے ان کی پرواہ کرتے ہیں ان کو اہمیت دیتے ہیں!!** 
**ان کے لیے جینے کی چاہ میں خود کے لیے جینا بھول جاتے ہیں!!** 
**اپنے حصے کی خوشیاں بھی ان پہ لٹا دیتے ہیں ہر لمحہ اسی ڈر میں رہتے ہیں کہ کہیں وہ نہ ناراض ہو جائے وہ نہ روٹھ جائے وہ نہ چھوڑ جائے اسی کشمکش میں زندگی گزر جاتی ہے!!** 
**ہم جو سب کا دل رکھتے ہیں کیا ہم دل نہیں رکھتے** 
**انسان ہیں فرشتے نہیں!!** 
**مگر ہر لمحہ کوشش کرتے ہیں سب کچھ قائم رہے** 
**گلہ نہیں ہے کسی سے بھی کیوں کہ ہم بنائے ہی ایسے گئے ہیں ہمارا دل ایسا بنایا گیا ہے کہ زرہ سی چوٹ پر درد شدت اختیار کر جاتا ہےکسی ایک کو منانے کے لیے دوسرے کو ناراض کر بیٹھتے ہیں اس کو مناتے ہیں کوئی اور ناراض ہو کے بیٹھا ہوتا ہےزندگی یوں ہی گزرتی رہتی ہے انسان پل پل مرتا رہتا ہے!!** 
**شاید ہم جیسے لوگوں کو سکون کی گھڑیاں تب ہی نصیب ہوتی ہیں جب بول دیا جاتا ہے کہ انا للہ و انا الیہ راجعوابدی سکون لمبی اور گہری نیند نہ کوئی اٹھانے والے نہ کوئی تنگ کرنے والا نہ کسی کے لہجے کی پرواہ نہ کسی کی ناراضگی کی پرواہ نہ کسی کے روٹھنے کا ڈر نہ کچھ ٹوٹنے کا ڈر زندگی میں بھی مسافر ہوں تیری کشتی کا تو جہاں مجھ سے کہے گی میں اتر جاؤں گا !!**

منفی سوچ

منفی سوچ رکھنے والے افراد نہ خود کبھی کامیاب ہوسکتے ہیں اور نہ ہی دوسروں کو کامیاب ہونے دیتے ہیں۔
ان کی زندگی منفی سوچوں، خیالات اور جذبات سے بھری ہوتی ہے جو ان کی تمام ذہنی و جسمانی توانائی کو کھا جاتی ہے جس کے باعث یہ اپنی زندگی میں کچھ بھی اچھا نہیں کرسکتے۔
یہی نہیں یہ اپنے آس پاس موجود افراد کو بھی اپنی منفیت پرستی کا شکار بناتے ہیں جس کے باعث دیگر افراد بھی ان کے خیالات کی شر انگیزی کے باعث ناکام اور مایوس ہوجاتے ہیں۔
عقلمند افراد کا کہنا ہے کہ اگر آپ زندگی میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ منفی سوچ رکھنے والے دوست اور احباب سے دور رہیں

منفی سوچ رکھنے والے افراد کے آس پاس اگر کوئی محنتی شخص کامیابی حاصل کرے اور خوش ہو تو یہ کبھی بھی ان کی خوشی میں خوش نہیں ہوتے۔

یہ کبھی بھی خود کو غلط نہیں سمجھتے۔ یہ اپنی غلطی ماننے کے بجائے ہمیشہ دوسروں کو الزام دیتے ہیں۔

منفیت پرست افراد مباحثہ کرنے کے بجائے ہمیشہ اپنی رائے کو حرف آخر سمجھتے ہیں اور ہمیشہ بحث جیتنا چاہتے ہیں۔
یہ لوگوں سے مدد اور فوائد حاصل کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے، مگر جب ان سے مدد مانگی جائے تو یہ کبھی کسی کے کام نہیں آتے۔
ایسے لوگ بے معنی گپ شپ کرنے کے شوقین ہوتے ہیں اور ان کا موضوع گفتگو دوسرے افراد کی خامیاں اور ناکامیاں ہوتی ہیں۔
ان کی زندگی جذباتیت سے بھرپور ہوتی ہے اور یہ اپنے جذباتی ڈراموں اور فیصلوں میں آپ کو بھی شامل کر لیتے ہیں۔

منفی سوچ رکھنے والے افراد آس پا موجود افراد کو اپنے کنٹرول میں رکھنا چاہتے ہیں اور اگر کوئی ان کی مرضی کے خلاف کچھ کرنا چاہے تو انہیں سخت ناگوار گزرتا ہے۔

کہیں آپ کا شمار بھی منفی سوچ رکھنے والے افراد میں تو نہیں ہوتا؟