عوام کا ایک بڑا زبردست ڈائیلاگ ھے کہ جناب پیسے کی کوئی اوقات نہیں ھے پیسے کو میں کچھ نہیں سمجھتا
ایک جگہ پر میرا جانا ھوا تو وہاں دو لوگ پانچ ہزار روپے کیلئے لڑ رہے تھے ان میں سے ہر ایک کا یہی کہنا تھا کہ پیسے کی کیا اوقات ھے میں لاکھ روپے کو کچھ نہیں سمجھتا میں کروڑ روپے تے لعنت بھیجدا واں
مگر ایک گھنٹہ وہ پانچ ہزار کی خاطر لڑتے رہے اور پھر دوسرا وقت طے کیا اس پانچ ہزار والے مسئلے کیلئے مگر کہہ یہی رھے تھے کہ پیسے کی کوئی اوقات ھے پیسہ کچھ نہیں ھے
میری سامنے کی بات ھے باپ کو پیسے کی خاطر مرنے کے بعد بھی گلے میں رسے ڈال کر گھسیٹا اور ہڈیاں توڑیں تاکہ فریق مخالف پر ڈال کر ان سے زمین ہتھیائی جاسکے.
مگر پیسے کی کیا اوقات ھے
آئے دن باپ کو بھائی کو پیسے کی خاطر گولیوں سے چھلنی کردینے کی خبریں اخباروں کے ورق کالے کرتی ہیں
مگر پیسے کی کیا اوقات ھے
ایک خبر کے مطابق قندیل بلوچ کا قتل بھی بھائی کو پیسے نا دینے پر ہوا
مگر پیسے کی کیا اوقات ھے
ہر روز کتنی عزتیں نیلام ہوتی ہیں اس پیسے کی خاطر کتنوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہوگا یہ بازار حسن یوں ہی تو نہیں قائم ہوجاتے کسی غریب کی بیٹی نیلام ہوتی ھے
مگر پیسے کی کیا اوقات ھے.
مسلمان مرزائی بن جاتے ہیں
ہر ایک پیسے کے پیچھے مارا مارا پھرتا ھے مگر پیسے کی کیا اوقات ھے
مگر زمانہ بتاتا ھے پیسے کی کیا اوقات ھے
پیسہ انسان کو کفر تک پہنچا دیتا ھے
ہر انسان پیسہ پیسہ کررہا ھے مال مال روپیہ روپیہ بس صبح و شام اسی کے خواب اسی کو اوڑھنا بچھونا بنایا ہوا ھے
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ھے جسکا مفہوم ھے
کہ آدمی کہتا ھے کہ میرا مال میرا مال میرا مال مگر آدمی کا مال وہی ھے جو اس نے کھا لیا پہن لیا یا آگے صدقہ کردیا..!






0 comments:
Post a Comment