اللہ تعالی نے مسلمانوں کو دو عیدیں عطا کی ہیں. عید مسلمانوں کے لیے رب کی طرف سے انعام ہے. یہ مبارک دن اپنے بندوں کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے. وہ بندے جو پورا مہینہ اپنے رب کی اطاعت و فرماں برداری بجا لاتے ہیں. اس کی رضا کے حصول کی کوشش کرتے اور روزہ رکھتے، راتوں کو قیام کرتے، قرآن کی تلاوت کرتے، صدقات و خیرات کرتے اور زیادہ سے زیادہ رب کی رضا والے افعال سر انجام دیتے ہیں. اس کے بعد ہی عید کادن بطور تحفہ رب کی کی طرف سے آتا ہے. عید کا دن ایک مومن کے لیے خوشی، بندگی، فرمانبرداری اور شکر بجا لانے کا دن ہوتا ہے.
عید کا دن میل ملاپ، خوشی اور شکر کا دن ہے. روٹھے ہوئے افراد کو منانے کا دن ہے. محبتیں بانٹنے کا دن ہے. اس یادگار دن میں مرجھائے دل کھل اٹھتے ہیں. مایوس اور اداس لوگوں کے چہرے بھی گلاب کی مانند مہک اٹھتے ہیں.عید کی خوشیوں میں غریبوں کو نہ دھتکاریں یہ انکے لئے بھی عید کا دن ہے کسی غریب کو دھتکارنے سے پہلے سوچیے گا ضرور کہیں آپ اپنی پورے ماہ کی عبادات کو تو ضائع نہیں کر رہے.
خوشیان بانٹے اور انھیں بھی عید منانے دیں.
Tuesday, June 4, 2019
Home »
» عید مبارک






بہت خوبصورت آرٹیکل لکھا ہے. اور حقیقت پر مبنی ہے اللّٰہُ ہم تمام مسلمانوں کو اس بات کا ہوش دے. آمین
ReplyDelete