Wednesday, April 4, 2018

سوشل میڈیا دنیا بدل رہا ہے


صحت سے سیاست تک سماجی ویب سائٹس کے گہرے اثرات۔
سوشل ویب سائٹس زندگی کے کن شعبوں میں کیا تبدیلیاں لاچکی ہیں اور لارہی ہیں۔

دنیا بھر میں کروڑوں افراد روزانہ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس استعمال کرتے ہیں ور یہ تعداد دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے۔ ایک تخمینے کے مطابق 2018 تک 2.44 بلین افراد مختلف سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارمز استعمال کررہے ہوں گے۔

سماجی ویب سائٹس کو محض کسی ایک ضرورت کے تحت استعمال نہیں کیا جارہا، بل کہ ہم اپنی زندگی کے ہر گوشے کی ضروریات اور تسکین کے لیے ان سائٹس سے جڑے ہوئے ہیں۔ یہ دائرہ ذاتی تعلقات سے تفریح و شغل، پیشہ ورانہ ضروریات اور تعلیم سمیت ہر شعبے تک محیط ہے۔ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ سے ہماری وابستگی اور ان سائٹس پر ہماری مصروفیات کا اندازہ ان اعداد و شمار سے بہ خوبی لگایا جاسکتا ہے کہ فیس بک پر یوزرز ہر ایک منٹ کے اندر 30 ملین پیغامات ایک دوسرے کے ان باکس میں بھیجتے ہیں، جب کہ ہر منٹ کے دوران ٹوئٹر پر 3 لاکھ 50 ہزار ٹوئٹس کیے جاتے ہیں۔
سماجی میڈیا سے ہماری یہ بڑھتی ہوئی محبت اور فروغ پاتا تعلق صرف ہمارے کمیونیکشن کے راستوں ہی کو تبدیل نہیں کر رہا بل کہ یہ ہماری زندگی کے ہر شعبے میں بدلائو لارہاہے، پاکستان میں تو خیر ابھی انٹرنیٹ اور سماجی میڈیا اتنے موثر نہیں ہوئے ہیں، لیکن پھر بھی ہمارے ملک میں اس میڈیا کے اثرات بڑھتے جارہے ہیں تاہم دنیا میں سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس سے لوگوں کا تعلق تجارت، حکم رانی اور سماجی زندگی میں تبدیلیاں لارہا ہے اور یہ سب بہت تیز رفتاری کے ساتھ وقوع پذیر ہورہا ہے۔

سوشل میڈیا کے ماہرین، تجزیہ کاروں اور ماہرین سماجیات نے دنیا میں سماجی نیٹ ورکنگ پلیٹ فارمز کے بڑھے ہوئے اثر و رسوخ اور زندگی کے مختلف شعبوں میں ان کے فروغ پاتے اثرات کے حوالے سے کچھ مشاہدات پیش کیے اور پیش گوئیاں کی ہیں جو یہ بتاتی ہیں کہ سماجی میڈیا کس طرح دنیا میں تبدیلیاں لارہا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ یہ تبدیلیاں کیا ہیں اور کن شعبوں میں رونما ہورہی ہیں۔

0 comments:

Post a Comment